واٹس ایپ گروپ سے نکلنے والوں کو تلاش کرنے کے فیچر پر کام شروع

واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو اپنے گروپس میں سابق شرکاء کو دیکھنے کی اجازت دے گا۔دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر پر کام کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلے میں کئی نئے فیچرز پر کام ہورہا ہے۔واٹس ایپ فیچر ٹریکر واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ میں ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کا فیچر فی الحال گروپ میں موجود ہر کسی کو نظر آتا ہے لیکن اب کوئی بھی چپکے سے گروپ سے نکل سکے گا۔چند روز قبل واٹس ایپ کے منتظمین نے صارفین کو واٹس ایپ گروپس کے ارکان کو مطلع کیے بغیر خاموشی سے نکل جانے کی سہولت کے حوالے سے فیچر تیار کرلیا ہے تاہم اب تک اسے لانچ نہیں کیا گیا۔ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کا فیچر فی الحال گروپ میں موجود ہر کسی کو نظر آتا ہے لیکن جلد ہی صرف صارف اور گروپ ایڈمنز کو باہر نکلنے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔اسی طرح ایک ایسے فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جو واٹس ایپ گروپس میں ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کی اجازت دے گا۔ اس فیچر پر فی الحال کام ہورہا ہے اور یہ عام واٹس ایپ بیٹا ٹیسٹرز کو نظر نہیں آتا تاہم اسے اینڈرائیڈ کے لیے v2.22.12.4 بیٹا میں دیکھا گیا ہے۔ جس سے اس فیچر سے متعلق ابتدائی چیزوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ابتدائی طور پر واٹس ایپ گروپ کی معلومات میں گروپ کے شرکاء کی فہرست کے نیچے ویو پاسٹ پارٹیسی پینٹس کا آپشن نظر آتا ہے تاہم اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button