وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما انڈین ٹی20 ٹیم کے نئے کپتان نامزد

روہت شرما کو وراٹ کوہلی کی جگہ انڈین ٹی20 کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے انڈین ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جمعرات کو کیا گیا۔بی سی سی آئی کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 سالہ اوپننگ بیٹسمین کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے موقع پر کپتان نامزد کیا گیا ہے۔  وراٹ کوہلی نے 2017 میں ٹی20 ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انہوں نے کام کے دباؤ کے باعث رواں برس سمتبر میں ہی ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، تاہم وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button