ورلڈ رگبی کا تاریخی فیصلہ، کھلاڑیوں کو جنوری سے قبل ملک تبدیل کرنے کی اجازت دے دی

رگبی کے کھیل میں تاریخ ساز دن ، عالمی رگبی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو جنوری سے قبل اپنے پسندیدہ ملک کی نمائندگی کا حق دے دیا ہے۔

ورلڈ رگبی کے چئیرمین بل بیومنٹ کے مطابق یہ اقدام رگبی کے کھلاڑیوں سمیت عالمی اسپورٹس میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رگبی کے اکثر کھلاڑی اپنے آبائی وطن سے ہجرت کرکے دوسرے ممالک میں کھیل رہے ہیں ، اس قانون کے بعد اب کھلاڑی اپنے اباؤ اجداد کے ملکوں کی بھی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

ٹونگا ، فجی اور سماوا جیسے ترقی پذیر ممالک کے رگبی کھلاڑی اس تبدیلی کے اثرات سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔

Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button