ورلڈ کپ جیتے تو دھونی کے چرچے، ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کیا کہا ؟

بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھارت ورلڈ کپ جیتے تو دھونی کا نام آتا ہے تو کیا باقی کھلاڑی لسی پینے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے میزبان براڈ کاسٹر کے پری میچ شو میں گفتگو کے دوران محمد کیف نے شریاس ایر کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی کپتانی نے ان کی سابق فرنچائز دہلی کیپٹلز کو 2020 کے سیزن کے فائنل تک پہنچایا۔ہربھجن سنگھ  نے محمد کیف کے اس نظریے کی تردید کی اور پوچھا کہ کیا باقی کھلاڑی گلی ڈنڈا کھیل رہے تھے؟ہربھجن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ جب آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتتا ہے تو پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے، لیکن جب ہندوستان نے اسے جیتا تو ایم ایس دھونی ہی تھے جن کی تعریف کی گئی۔Bhajji on 🔥🤣🤣🤣… But no hate for MS 👍 pic.twitter.com/4tXxc90lt6

— Arghya Dey (@91_arghya) April 11, 2022

ہربھجن سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتتا ہے تو سرخیاں ہوتی ہیں کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتا.ہربھجن نے 2011 کے ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اس وقت جب ہندوستان نے ورلڈ کپ جیتا تو سب نے کہا، ‘ایم ایس دھونی نے ورلڈ کپ جیتا، تو باقی کے 10 کھلاڑی لسی پینے گئے تھے؟.ہربھجن نے کہا کہ باقی 10 کھلاڑیوں نے کیا کیا؟ گوتم گمبھیر نے کیا کیا؟ باقیوں نے کیا کیا ؟۔ہربھجن نے نشاندہی کی کہ فتح تب ممکن ہے جب کھلاڑیوں کا ایک گروپ اپنی بات کو مزید ثابت کرنے کے لیے ایک ساتھ اچھا کھیلے۔ Adsence Ads 300X250



Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

four × 4 =

Back to top button