وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے بیک جنبش قلم 4 ہزار سے زائد صحافیوں کا معاشی قتل کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا ہے اور ہزاروں کارکنوں کا روزگار ختم کرکے انہیں گھر بھیج دیا ہے۔حکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کرتے ہوئے شوکاز دیے بغیر اے آر وائی نیوز کی این او سی کینسل کی ہے جس کے بارے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر شوکاز دیے این او سی کینسل نہیں کی جاسکتی۔صحافتی تنظیموں، قانونی ماہرین نے حکومت کے اس انتہائی اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × 3 =

Back to top button