
وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، شہباز شریف نے افواج پاکستان کی آپریشنل اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔ Double Click 300X250