وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور اور ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنچز پر بات چیت کی گئی  جبکہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باقاعدہ ملاقات ہے۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کے تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ناسازی طیبعت کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔راولپنڈی میں 14 اپریل کو پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس  پی آر میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کہ اس دن آرمی چیف  کی طبیعت ٹھیک  نہیں تھی او ر وہ اس دن آفس بھی نہیں آئے تھے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

20 + twelve =

Back to top button