
فوٹو: ریڈیو پاکستانوزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی اور مخلتف ارکان اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں تحریک عدم اعتماد، اسلام آباد جلسہ اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعطم عمران خان نے کہا کی پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی زیدی، اراکین اسمبلی علی نواز اعوان، راشد شفیق اور کنول شوذب سمیت دیگر نے ملاقات کی، جس میں متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کیخلاف حکمت عملی، اسلام آباد جلسے اور دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین اسمبلی سے رابطوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے حلقوں کے مسائل اور صوبائی منصوبوں پر بھی بات کی۔پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے مکمل آگاہ ہے اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔عمران خان نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔وزیراعظم نے ڈی چوک جلسےکی میزبانی کی ذمہ داریاں اسلام آبادکی تنظیم کو سونپ دیں، انہوں نے کہا کہ جلسہ تحریک عدم اعتماد کے دن سے ایک روز پہلے ہوگا، پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔مزید جانیے: کیا کسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی؟قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کسی صورت اپنے ليڈر کو نہيں چھوڑيں گے اور ہم اپنے ليڈر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی اور اراکین قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے اور وہ اسے وقت آنے پر منظر عام لائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف محض اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے تحریک عدم اعتماد کا کھیل کھیل رہی ہے اور حکومت کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا دن نہایت اہم ہوگا، جب تمام اتحادی جماعتیں برملا موجودہ حکومت کی حمایت کیلئے کھڑی ہوں گی۔