
وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات افہام وتفہیم سے طے ہورہے ہیں، نہ اتحادی کہیں جارہے ہیں نہ ہی حکومت، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔اس کے علاوہ اسد عمر اور عامر کیانی کو ڈی چوک جلسے کی تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں جس کی مدد سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ڈی چوک پر بڑا جلسہ کرینگے۔ Adsence Ads 300X250