وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات، اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی تھی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔      وزیراعظم شہبازشریف نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔      کابینہ کے کلیدی ارکان اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔      ولی عہد نے شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کی اور ان ذمہ داریوں میں عظیم کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔      متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت      دونوں راہنماﺅں نے متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔      وزیراعظم نے یو۔اے۔ای کے بانی اور پہلے صدر عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نھیان (اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے) کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ کی دوستی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی بصیرت کی روشن میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید پختہ اور مضبوط بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔      یو۔اے۔ای کی تاریخ ساز ترقی اور تیز ترین اولین پچاس سال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے یو۔اے۔ای کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کی اور آنے والی دہائیوں میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔      وزیراعظم نے دوبئی عالمی نمائش 2020 کے کامیاب انعقاد پر یو۔اے۔ای کی قیادت اور نمائش منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارک دی جو بھرپور اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔      وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ سطح اور عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپور حمایت پر ’یو۔اے۔ای‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے خاص طور پر ’یو۔اے۔ای‘، پاکستان اعانت پروگرام کے تحت پاکستان میں انسانی خدمت وفلاح کے منصوبہ جات شروع کرنے اور کورونا عالمی وباءکے دوران ’یو۔اے۔ای‘ کی طرف سے فراہم کردہ کلیدی امداد کی تحسین کی۔انہوں نے 1.7 ملین پاکستانیوں کی عزت و وقار کے ساتھ میزبانی کرنے پر یو۔اے۔ای کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ کے درمیان نہ صرف پُل کا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ پاکستان کا فخر بھی ہیں۔      عزت مآب شیخ محمد زاید آل نھیان کے پوری دنیا سے پولیو ختم کرنے کے نیک اقدام کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔      مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں راہنماﺅں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی، ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داریاں تشکیل دینے اور تعاون تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔      ولی عہد نے دنوں ممالک کی آنے والی نسلوں کے مفاد میں قریبی دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے موثر کاوشیں کرنے سے متعلق وزیراعظم کو یقین دلایا۔انہوں نے یو۔اے۔ای میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی جانب سے ’یو۔اے۔ای‘ کی تعمیر وترقی میں تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اُس وقت یہاں تھے جب دوسرے باشندوں کی یہاں محدود موجودگی اور کاوشیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ’یو۔اے۔ای‘ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے عوامی فلاح کے لئے دونوں برادر اقوام کے درمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔      دونوں راہنماﺅں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، ’او۔آئی۔سی‘ سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے موقف اختیار کرنے کے لئے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔      پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور قریبی تعاون پر مبنی تاریخی دیرینہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مزید پڑھیں28 minutes agoخیبرپختونخوا میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کیساتھ منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ…

50 minutes agoعید کے دوران کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان

عید کے موقع پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا…

9 hours agoشرعی شہادتوں کے بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے، مولانا سید عبدالخبیرآزاد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے…

10 hours agoاسلام آباد میں نو سالہ بچی کا پُراسرارقتل، سوتیلے دادا دادی گرفتار

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کوہ میں نوسالہ بچی کو مبینہ طور…

10 hours agoوزیر ریلوے کی ڈویژنل سپر نٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر ہدایت

وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپر نٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر اہم…

11 hours agoاسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا ، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × three =

Back to top button