
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیاب جلسےپر کمالیہ کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کے عوام نے بھی اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ کمالیہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی رہا، عوام کے سمندر نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھرپور پذیرائی پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیاب جلسے پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز، ٹکٹ ہولڈرز اورکارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ کے بعد آج اسلام آ باد میں پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے عوامی سیاست سے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔ Adsence Ads 300X250