وزیراعظم کی پیشی سے اداروں کے وقارمیں اضافہ ہوا ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پیشی سے اداروں کے وقارمیں اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں آپ حکم کریں ہم عملدرآمد کریں گے، سپریم کورٹ کی طلبی پر وزیراعظم بلا تاخیر پیش ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ مافیاز کی دم پر پاؤں رکھنے سے ہلچل ہوتی ہے،4ہفتوں کیلئے لندن جانے والے آج تک دوائی لے کر واپس نہیں آئے۔حسان خاور نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹا 55روپے کلو میں دستیاب ہے اور مارکیٹ میں درآمدی چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے، ہم نے ہمیشہ مشکل اور درست راستے کا تعین کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طلبی پر بسیں بھر کر کارکنوں کو نہیں بھیجا گیا، غلط میڈیکل رپورٹس پر باہر جانے والے کا کچھ پتہ نہیں، لندن کے مہنگے اسٹورز میں انکی تصاویر سامنے آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی طلبی پر وزیراعظم عمران خان خود پیش ہوئے، وزیراعظم کی پیشی سے اداروں کے وقار میں اضافہ ہوا، انہوں نے لوہے کے چنے چبوانےکی بات نہیں کی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button