وزیراعظم کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجائیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں، جمہوری حملہ کرکے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمت ہے تو اسمبلی توڑو،ہمارا آمنا سامنا ہوگا، یہ بزدل ہیں،وزیراعظم کبھی نہیں مانیں گے، ہمت ہے اور عوام پر بھروسہ ہے تو عمران خان اسمبلی توڑے، لیڈر پھانسی پر چڑھ جاتے ہیں لیکن یوٹرن نہیں لیتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 3 سال اس حکومت کا مقابلہ کرتے رہے ،ہمیں کہا گیا استعفیٰ دیں، ہم نے کہا کھلا میدان کٹھ پتلی کیلئے نہیں چھوڑیں گے، ہر ضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہم نے شکست دی، عوام کا اعتماد کٹھ پتلی سے اٹھ گیا،پارلیمان میں عدم اعتماد لانا چاہیے، ہمیں کہاگیا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن لیکر کہتےہیں یہ لیڈرکی نشانی ہے، منافقوں،جھوٹوں کی نشانی یوٹرن لینا ہوتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مارچ بے روزگاری، مہنگائی اورغربت کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، حکومت نے زراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، آج کسانوں کا استحصال ہورہا ہے۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیے، پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا، پاکستان کے عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کردیا، ہم نے عوام سے روزگارکا وعدہ کیا تو دلوایا بھی ہے، قائد عوام کی وجہ سے پاکستانی بیرون ملک میں کام کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اوکاڑہ کےعوام نے شہید محترمہ کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے مشرف کو بھگایا، پیپلزپارٹی نےدہشتگردی،انتہا پسندی کامقابلہ کیا،آگےبھی کرینگے، حکومت نے ووٹ،جمہوریت پر حملہ کیا۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ، وزیراعظم کی ناکامی کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کیلئے جدوجہد کی، آج کسانوں کا معاشی قتل ہورہاہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button