
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور کو استعفیٰ موصول ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 28 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سماء ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھجوادیا گیا ہے جو گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرکے اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کردیا ہے تاہم جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے ان کی حمایت کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔