
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورے پر ہرنائی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 7 اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں 17 جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک انکے ساتھ کھڑی ہے، زلزلے سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جاۓ گا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم اے اور کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان خیموں کمبلوں اور دیگر ضروری اشیاء سے محروم نہ رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادیں پر حل کئے جائیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250