وزیر اعظم نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کی ذمہ داریاں اوراحسان مزاری سے انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

پہلے جاری نوٹیفکیشن میں طارق فاطمی کو وزیرمملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔ معاون خصوصی طارق فاطمی کو وزیر مملکت کے برابرمراعات ملیں گی، وزیراعظم نے گزشتہ روز طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امورتعینات کیا تھا۔

دوسری جانب احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے کر انہیں بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیدیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button