وزیر دفاع کے بیٹے کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

پولیس نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی،اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر کلاں پولیس نے اسحاق خٹک کے خلاف ہوائ فائرنگ کا مقدمہ درج کردیا۔https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/12/WhatsApp-Video-2021-12-22-at-6.53.32-PM.mp4پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں ہوائ فائرنگ کے دفعات شامل ہے، پولیس نے ایف آئ آر درج کرنے کے بعد سیل کردیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ تھا اس کے باوجود قانون تھوڑنے والے کاروائ کیلئے تیارہیں۔ ہوائی فائرنگ سے انسانیت کو خطرہ ہےجو بھی اس میں ملوث ہوگا پولیس کارروائی کریگی۔یاد رہے کہ اسحاق خٹک نے اپنی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، گزشتہ مہینوں میں آتش بازی روکنے پر پرویز خٹک نے پولس افسران کو نتائج بگھتنے کی دھمکی دی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button