وسیم اکرم کی بیوی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ کو ایک تقریب کے دوران ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور وہ اپنی ویڈیوز میں سماجی پیغام کا پرچار کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن کبھی بار ان ویڈیوز میں میاں بیوی ملکر صارفین کو محظوظ بھی کرتے رہتے ہیں۔لیجنڈری کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں ، ویڈیو میں ایک میوزک پر وسیم اکرم اپنی اہلیہ کو ڈانس اسٹیپ سکھارہے ہیں۔

 

View this publish on Instagram

 

A publish shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

ویڈیو کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا ’’ گزشتہ رات کراچی کی ایک تقریب میں شنیرا اکرم کو ڈھولکی کے کچھ مووز سکھاتے ہوئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بطور آسٹریلین شنیرا نے زیادہ برا بھی نہیں کیا۔دوسری جانب ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’ معذرت کے ساتھ، ہم نہ صرف ڈانس فلور بلکہ کرکٹ کے میدان میں بھی تباہی مچاتے ہیں‘‘۔شنیرا اکرم نے بھی صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’ ہاں، بالکل ہم ایسا کرتے ہیں‘‘۔

چند روز قبل وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا ’’ دیکھو مجھے آج صبح سی وی یو سے کیا ملا؟ کیا مجھے اسے رکھ لینا چاہیے‘‘۔ جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔Incredibly sad to see an empty stadium in Karachi for the #PAKvWIt20 especially after the performance of Pakistan Team in the last month. I’m fairly positive I do know why however I wish to hear from you! Tell me, the place is the group and why??

— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 14, 2021

Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button