وسیم نےبابراعظم کو 21ویں صدی کےبہترین کھلاڑیوں میں منتخب کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کو 21 ویں صدی کے بہترین کھلاڑیوں میں منتخب کرلیا۔وسیم اکرم نے اسپورٹس 360 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان کی بیٹنگ کی بات کرتے ہیں تو آپ ظہیر عباس، جاوید میانداد، سلیم ملک، انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف کے بعد بابراعظم 21ویں صدی کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے۔وسیم اکرم نے بابراعظم کی اخلاقیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور وہ اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے اور یہ ایک اچھے لیڈر کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس وقت جانتا تھا، وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ یقینی طور پر کارکردگی دکھائے گا اور مستقل مزاجی سے کام کرے گا۔وسیم اکرم نے 21 ویں صدی کے چار بہترین کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوروٹ اور بابراعظم ٹاپ پر شامل ہیں۔بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں43.17 کی اوسط سے 2ہزار 461 رنز بنارکھے ہیں جبکہ انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو میچ کھیلا۔ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں انہوں باالترتیب 2ہزار 620 اور 3 ہزار 985 رنز اسکور کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button