وفاقی کابینہ نوازشریف کی مشاورت سے بنائی، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نوازشریف اور اتحادیوں سے سے مکمل مشاورت سے بنائی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ مجھے مکمل یقین ہے کابینہ کے ارکان لوگوں کی مشکلات حل کرنے کےلئے محنت کریں گے۔ کام کام اورصرف کام ہی ہمارا نصب العین ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں 30 وزراء، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سعد رفيق شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خورشيد شاہ، نويد قمر، شيری رحمان، عبدالقادر پٹيل اور شازيہ مری کو وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔ ايم کيو ايم کے امين الحق اور فيصل سبزواری، جب کہ ق لیگ کے رکن طارق بشير چيمہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × three =

Back to top button