وفاقی کابینہ کا وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کااظہار

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اظہار اعتماد کی قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی میں دھمکی آمیز خط کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بابر اعوان نے کہا لگتا ہے میں آؤٹ گوئنگ وزیر ہوں، اِس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کیا بولے آپ کیوں خود کو آؤٹ گوئنگ وزیر سمجھ رہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں 3 وفاقی سیکریٹریز نے سفارتی خطوط سے متعلق سیکریسی ایکٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کیا۔مزید جانیے: عوام کو حکومت کیخلاف سازش سےمتعلق اعتماد میں لینے کافیصلہوزیراعظم عمران خان نے کہا پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے پہلے خط پر بریفنگ دینا ضروری ہے تاکہ پارلیمنٹرینز کو حقائق کا اندازہ ہوسکے، ارکان کو اندازہ ہونا چاہئے کہ وہ کس بنیاد پر ووٹ دے رہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کی قرار داد منظور کرلی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button