ومبلڈن انتظامیہ کے لئے امتحان کی گھڑی

دو ماہ بعد ٹینس کی دنیا کا معتبر گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، ومبلڈن انتظامیہ کے لئے ایونٹ اب ایک امتحان بن چکا ہے۔ومبلڈن کے انتظامیہ حکومت سے مشورہ کر رہی ہے کہ آیا اس سال کے ٹورنامنٹ میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے کہا کہ یہ مسئلہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہے۔ومبلڈن انتظامیہ نے بیلاروسی اور روسی کھلاڑی، جیسے مردوں کے عالمی نمبر دو ڈینیل میدویدیف، کوایونٹ میں کھیلنے کی مشروط اجازت دی تھی۔انتظامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے کھلاڑی انفرادی طور پر ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں، انہیں اپنے ملک کے نام کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔آل انگلینڈ لان ٹینس کورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مئی کے وسط میں اپنے داخلے کی آخری تاریخ سے پہلے ایک فیصلے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر ڈیوس کپ اور بلی جین کنگ کپ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔دونوں ممالک کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان کی متعدد عالمی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے مختلف قسم کی معطلی اور پابندیوں کا سامنا ہے۔ومبلڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم برطانیہ کی حکومت اور لان ٹینس ایسوسی ایشن سمیت ٹینس کی بین الاقوامی گورننگ باڈیز کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مبلڈن کا انعقاد 27 جون سے 10 جولائی تک ہوگا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button