
No
Pakistan stars dominate the most recent @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Player Rankings https://t.co/eyjjCkR5oO
— ICC (@ICC) June 15, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق سابق انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر کر ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ون ڈے کی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں عماد وسیم 8 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی 20 میں بیٹرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔@root66 | @MRFWorldwide | #ICCRankings pic.twitter.com/n4ixy9Ek37
— ICC (@ICC) June 15, 2022
ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے جبکہ انڈین بولر روی ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آل روانڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ٹی 20 کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انگلش لیگ سپنر عادل رشید موجود ہیں۔ٹی 20 کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغان کھلاڑی محمد نبی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔