وژڈن نے بابراعظم کی اننگ کو صدی کی چوتھی دلکش اننگ قرار دے دیا

پاکستان قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگ نے مزید دو اور اعزاز اپنے نام کر لئے۔کرکٹ کے معتبر ادارے وژڈن نے بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگ کو صدی کی چوتھی بہترین اور دلکش اننگ قرار دے دیا۔وژڈن نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگ کو میچ بچانے کے لئے کھیلی جانے والی صدی کی دس بہترین اننگ میں تیسرے درجہ دے دیا ہے۔میچ بچانے والی صدی کی بہترین اننگز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکی پونٹنگ کی اننگ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فاف ڈوپلیسی کی اننگ ہے۔

وژڈن کے مطابق پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگ ایک کیپٹن اننگ تھی اور اس وقت پاکستان کو ایسی اننگ کی ضرورت تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔بابر اعظم نے اس اننگ کے دوران 425 گیندوں کا سامنا کیا تھا، اور صدی کی بہترین اننگ کے لئے 603 منٹس وکٹ پر قیام کیا۔بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button