وکی پیڈیا نےعطیات میں بٹ کوائن وصول کرنے سے انکار کردیا

وکی پیڈیا کے ڈیویلپر نے کمیونٹی کی جانب سے تحفظات کے بعد عطیات کی مد میں کرپٹو کرنسی وصول کرنے سے انکار کردیاہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم وکی پیڈیا کی خالق وکی میڈیا فاؤنڈیشن 2014 سے بٹ کوائن، ایتھریم اور بٹ کوائن کیش کی شکل میں عطیات وصول کر رہی تھی۔تاہم فاؤنڈیشن کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو بطور عطیہ وصول کرنے کے حوالے سے ایک پول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شامل افراد کی جانب سے کرپٹو کرنسی وصول کرنے کی سخت مخالفت کی گئی۔یہ بھی پڑھیں: گولڈ مین سکس بٹ کوائن کی ضمانت پر قرض فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا بینکپول کے نتائج کو مد نظررکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے اپنے بٹ پے اکاؤنٹ کو بند کردیا ہے جس کے ذریعے وہ کرپٹوعطیات وصول کرتی تھی۔فاؤنڈیشن کے مطابق وکی پیڈیا کے ناشر مولی وائٹ نے اس حوالے سے ووٹنگ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آیا آرگنائزیشن کی جانب سے کرپٹوعطیات وصول کرنے چاہئے یا نہیں۔تین ماہ تک جاری رہنے والے سروے میں 400 مقامی کمیونٹی ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ سروے میں شامل 70 فیصد سے زائد شُرکا نے کرپٹو کرنسی کی شکل میں ملنے والے عطیات کووصول نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔اس حوالے سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وکی پیڈیا کے لیے عطیات کی وصولی کو ممکنہ حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اسی بات کے تناظر میں فاؤنڈیشن اب کرپٹو کی شکل میں مزید عطیات وصول نہیں کرے گی۔ مزید پڑھیں1 hour agoایمیزون کی آن لائن سیلز میں واضح کمی

امریکا کا ایمیزون اسٹوردنیا کا سب بڑا ای کامرس اسٹور ہے، لیکن…

2 hours agoواٹس ایپ نے مارچ کے مہینے میں 18 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کیے

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے رواں برس یکم مارچ سے…

4 hours agoصرف ایک بٹن سے کھارا پانی پینے کے قابل بنائیں

محققین نے ایک ایسی ڈی سیلِینیشن ڈیوائس ایجاد کی ہے جو سمندر…

4 hours agoایپل کا ایپ اسٹور پر سینکڑوں ایپلی کیشنز ہٹانے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے ایپ اسٹورسے سینکڑوں ایپلی کیشنزکوہٹانے کاعندیہ دے…

4 hours agoایلون مسک ٹوئٹر کے اخراجات میں کمی کے لیے کیا کریں گے؟

ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر یہ تجویز دی گئی…

5 hours agoٹوئٹر کی خریداری نے ایلون مسک کو غریب کردیا!

ایلون مسک کا شماردنیا کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے،لیکن…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × 2 =

Back to top button