ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑی کی آواز میں ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تفریح کے لئے ایک گیم کھیل رہے ہیں۔On a lighter word🎈

Helium Balloon Voice#advert pic.twitter.com/144estOGM5

— Virat Kohli (@imVkohli) December 22, 2021

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک گیم کھیل رہے ہیں جس میں غبارے کی گیس کو سانس کے ذریعے اندر لے کر بات کرنی ہے۔ویرات کوہلی جب بات کرتے ہیں تو ان کی آواز پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ سے ملتی ہے۔ویڈیو کے آخر میں ویرات کوہلی پنجابی میں کہتے ہیں کہ جی مجھے پنجابی آتی ہے ،میں پنجابی ہوں ،اور کچھ! چونکہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی پنجابی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ویرات کوہلی نہیں بلکہ محمد حفیظ بات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ کی کپتانی لے کر روہیت شرما کے سپرد کر دی گئی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button