ویرات کوہلی ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں، سارو گنگولی

بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی ہر کسی سے لڑتے رہتے ہین۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سارو کنگولی نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے اور مجھے اس کا رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتا رہتا ہے۔خیال رہے بھارت میں ان دنوں ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے برطرف کیے جانے کیے بعد تناؤ کی صورتحال ہے اور اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ویرات کوہلی سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں؛ کوہلی کا دیا ہوا بیان انہیں کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بنااس سے قبل ساؤتھ افریقا جانے سے پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے واضح طور پر کہا کہ مجھے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا اور صرف ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی۔ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق پوچھا اور آخر میں یہ بتادیا کہ تم اب ون ڈے ٹیم کے کپتان نہیں رہے ، ہم قیادت کی ذمہ داری روہت شرما کو دے رہے ہیں جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ون ڈے ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا بلکہ میں تو ون ڈے کھیلنے کے لیے تاب ہوں۔واضح رہے بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا میں موجود ہے جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما ٹیسٹ ٹیم میں موجود نہیں ہیں اور ویرات کوہلی کو ون ڈے میں منتخب نہیں کیا گیا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button