
ویووی 23 اور وی 23 پرو کو 5 جنوری کو متعارف کرائے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نےوی 23 سیریز میں سیلفی کیمرے اور اس کے ڈیزائن پرخاص توجہ دی ہے۔ویووی کے یہ دونوں فونز صارفین کے لئے بہترین فیچر لئے ہوئے ہے، جس میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا اور ساتھ ہی بیک پر رنگ بدلنے والے گلاس ڈیزائن کو شامل کیا گیا ہے۔یہ ایک ایسا ڈیزائن ہے جس پر سورج کی روشنی کا براہ راست پڑنا یا یووی شعائیں کے دوسرےذرائع جیسے ہی فون کے بیک کور پر پڑے گے تو یہ رنگ بدلتا ہوا محسوس ہوگا۔فونز کی دیگر تفصیلات میں بتا جارہا ہے کہ دونوں فونز کے بیک پرحیرت انگیز طورپر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا، وی 23 میں میں کیمرا 64 میگا پکسل جبکہ وی 23 پرو میں مین کیمرا حیرت انگیز طور پر 108 میگا پکسل کا ہوگا۔وی 23 میں بہترین فلیٹ ڈسپلے جبکہ وی 23 پرو میں کناروں کو تھوڑا سا گولائی کا رخ دیا گیا ہے۔ویووی کے ان شاندار فونز فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے وی 23 پرو کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا جبکہ وی 23 میں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔تاہم وی 23 پرو میں میڈیا ٹک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائیں گی۔واضح رہے کہ وی 23 ای کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے جبکہ 44 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔اس فون کی سب سے خاص بات 6.44 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کا ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز ہے اور فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے انر ہی موجود ہے۔اس شاندار فون کے اندر 4050 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ Square Adsence 300X250