ویڈئین: مچھربھگانے والی گھڑی

کیا کوئی گھڑی ایسی ہوتی ہے جو گرمی میں ہوا فراہم کرے اور مچھروں کو بھگا سکے۔ جی ہاں! وینڈیئن ایک ایسی ایجاد ہے جس میں دونوں خواص موجود ہیں۔

 

اس گھڑی کو کلائی پر پہنیں، بیگ کے پٹے پر لگائیں، یا کسی اور جگہ رکھیں۔ مچھر بھگانے والی یہ گھڑی نما شے حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے کئی طرح سے آزمایا گیا ہے۔جاگنگ کرتے ہوئے اسے اوپری بازو سے بھی چپکایا جاسکتا ہے۔ یہ بہت سائنسی انداز میں کام کرتی ہے۔ اس سے ایک ہلکی لیکن طاقتور بو خارج ہوتی ہے جو انسانوں کے لیے تو محفوظ ہیں لیکن مچھروں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے اندر خاص بو چھوڑنے والا پورا نظام ہے۔ مچھر بھگانے والے کیمیکل کو دور تک پہنچانے کے لیے اس میں تیزرفتار ٹربو پنکھا چلتا رہتا ہے ۔ پنکھے کی بدولت گویا کیمیکل اتنا دور تک جاتا ہے کہ کم سے کم وہ آپ کو مچھروں سے محفوظ رکھتا ہے اور یوں آپ کے گرد ایک ایسا حلقہ بن جاتا ہے جو آپ کو ان کے ڈنک سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی اس ایجاد، وینڈیئن کا خاصہ ہے۔اس چھوٹے سے نظام کے خواص بھی جان لیجئے۔ اس میں ایک باریک ہیٹر ہے جو کیمیکل کو گرم کرتا ہے اور وہ باہر خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ کیمیکل ہرطرح کے زہریلے اثرات سے پاک ہے کیونکہ دوا کو پودوں  سے کشید کیا گیا ہے۔ وینڈیئن کو یوایس بی سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے ۔ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد اس کی بیٹری دیر تک کام کرتی رہتی ہے۔ اطراف میں چھوٹٰی چھوٹی جھریاں موجود ہیں جہاں سے کیمیائی اجزا دور دور تک پہنچتے ہیں۔بلاشبہ یہ ایک شاندار ایجاد ہے جو بالخصوص افریقی بچوں کی جان بھی بچاسکتی ہے کیونکہ ملیریا سے اموات کے سب سےزیادہ واقعات صحارا افریقہ میں ہوتے ہیں جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ایک گھڑی اور اس سے وابستہ چند کارٹریج کی قیمت 79 ڈالر رکھی گئی ہے۔ مزید پڑھیں23 minutes agoبچوں کی نظموں اور کہانیوں سے پائتھن سیکھیں

سنڈریلا کی کہانی ہو یا جیک اینڈ جل کی نظم، انہیں درجنوں…

10 hours agoطالبان نے ٹِک ٹاک اور بپ جی گیم پر پابندی عائد کردی

 طالبان حکومت نے افغانستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب…

10 hours agoای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا…

11 hours agoکسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شماربلامبالغہ ایسے افراد میں کیا جاسکتا…

12 hours agoزوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن…

14 hours agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

9 + 16 =

Back to top button