Your browser doesn’t help the video tag.قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے بعد ملتوی ہونے پر متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی ہال میں محاذ سنبھال لیا۔ اس موقع پر ایاز صادق کو غالباً پرانی یادوں نے تنگ کیا اور وہ ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی کی سیٹ سنبھال کر اس پر براجمان ہوگئے۔ اس تمام صورت حال کے دوران اپوزیشن خاتون رکن کیمرے سے یہ مناظر محفوظ کرتی رہیں اور تصاویر بناتی رہیں۔
غنیمت جان کر شہباز شریف نے بھی تقریر کرڈالی۔ شہباز شریف کے مائیک سنبھالنے پر ہال میں موجود اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا حوصلہ بلند کیا۔ایوان میں حکومتی نسشتیں خالی نظر آرہی تھیں، جب کہ صرف اپوزیشن کے حماعتی ہی ایوان میں موجود رہے۔ یہ صورت حال کچھ دیر چلتی رہی اور بعد ازاں ایوان کی لائٹیں بند کردی گئیں۔