ویڈیو گیم ریزیڈینٹ ایول کے لیے اہم اپ ڈیٹ جاری

ایکس باکس، پی ایس 5 اور کمپیوٹر کے لیے ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی کیپ کوم نے اپنے مشہور زمانہ گیمز کے لیے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی ہے۔

گیجٹ 360 کے مطابق ریزیڈینٹ ایول 2، ریزیڈینٹ ایول 3 اور ریزیڈینٹ ایول 7  کے دلدادہ افراد پلے اسٹیشن 5، ایکس باکس سیریز ایس ایکس اور پرسنل کمپیوٹر پر گرافیکل اپ ڈیٹ حاصل کرسکیں گے۔کیپ کوم کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں کھلاڑی  موجودہ جنریشن کے کنسول پر ہائی فریم ریٹ، رے ٹرسنگ اور تھری ڈی آڈیو کے ساتھ نئے ہارڈویئر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جب کہ پی ایس 5 کے گیمرز کو ڈیول سینس سپورٹ بھی ملے گی۔یہ  بھی پڑھیں: ایکس باکس کے رواں ماہ ریلیز ہونے والے دلچسپ گیمزیہ تمام اپ ڈیٹد فیچر صرف ان کھلاڑیوں کے لیے مفت میں دست یاب ہوں گے، جن کے پاس ان ٹائٹلز کی اوریجنل کاپیاں موجود ہوں گی۔تاہم ایسے کھلاڑی جنہوں نے پلے اسٹیشن 4 کے لیے گیم کو خریدا ہے، انہیں پی ایس 4 سے پلے اسٹیشن 5 ڈیجیٹل پر اپ گریڈ ہونے کا آپشن دیا جائے گا۔ اسی طرح ایکس باکس ون کے لیے ان گیمز کے مالک  ایکس باکس اسمارٹ ڈیلیوری سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے گیم کے موجودہ جنریشن کنسول کو حاصل کرسکیں گے۔جب کہ پرسنل کمپیوٹر کے استعمال کنندگان اپ ڈیٹ ریڈی ہونے واپ اپ گریڈ پیچ فراہم کر دیا جائے گا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button