ویڈیو گیم نیڈ فار اسپیڈ کی تفصیلات لیک، ویڈیو وائرل

مشہورزمانہ کارریسنگ ویڈیو گیم نیڈ فاراسپیڈ موبائل کی تفیصلا ت اس کی ریلیزسے پہلے آن لائن لیک ہوگئیں ہیں۔ ریڈٹ ویب سائٹ پرشیئرہونے والی 47 سیکنڈ کی این ایف ایس موبائل ویڈیومیں دوکاروں کوریس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیوسے ظاہرہوتا ہے کہ نیڈ فاراسپیڈ موبائل کے اس نئے گیم کومہشورزمانہ ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈیولپرٹینسینٹ کی خالق کمپنی تیارکررہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: فیفا اور ای اے اسپورٹس کی وڈیو گیم پارٹنر شپ ختمالیکٹرانکس آرٹس (ای اے) گیمزاورڈیویلپرکریٹیریون پہلے ہی پرسنل کمپیوٹراورگیمنگ کنسولزکے لیے نیڈ فاراسپیڈ کے نئے ورژن پرکام کررہا ہے۔ریڈٹ پرجاری ہونے والی ویڈیوپرتبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیومیں درحقیقت تین کاریں ہیں، جن میں میک لارین ایف 1، لیمبرگینی ایونٹیڈوراورلیمبرگینی گیلارڈوماڈل بھی اس گیم کا حصہ ہیں، جب کہ ویڈیو کے کچھ حصے میں چینی زبان بھی دکھائی دے رہی ہے۔گیمنگ تجزیہ کاروں کے مطابق اسمارٹ فون کے لیے بنائے گئے بیڈ فاراسپیڈ گیم کوان ریئل انجن 4 پربنایا گیا ہے اور اس میں نیڈ فاراسپیڈ ایج سے مماثل فیچرز دیے گئے ہیں۔ جب کہ گیم میں دیے گئے نقشے نیڈ فاراسپیڈ ہیٹ ورژن سے کافی مماثل ہے۔ مزید پڑھیں8 hours agoبلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا…

21 hours agoکیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟

ایک نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار…

22 hours agoبرطانیہ بھی خلائی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار

کورن وال اس موسمِ گرما میں برطانوی حکومت کے لیے دو جوتوں…

23 hours agoوہیل شارک کی بڑی تعداد جہازوں کے تصادم سے مر رہی ہیں: تحقیق

آبی حیاتیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جہاز رہانی کے…

24 hours agoبورس جانسن بھی ٹِک ٹاک پر آگئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی مشہور ویڈیو ایپلی کیشن ٹِک ٹاک…

2 days agoایک ماہ میں بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالر کی کمی

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں ایک ماہ…

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × two =

Back to top button