
On behalf of @Twitter, I’m delighted to announce their new @TorChallenge onion service, at:https://t.co/Un8u0AEXeE pic.twitter.com/AgEV4ZZt3k
— Alec Muffett (@AlecMuffett) March 8, 2022
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹوئٹر نے اس اہم خبر کو ٹوئٹر کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے بجائے ایک سافٹ ویئر انجینئر کے اکاؤنٹ سے کیوں ٹوئٹ کیا؟ٹیکنالوجی ویب سائٹ ان گیجٹس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگرٹوئٹراپنے سیفٹی اکاؤنٹ کا اعلان آفیشل پلیٹ فارم سے کرتا تواس کے سرورپرلوڈ بڑھ سکتا تھا۔ٹوئٹر صارفین اس سے پہلے بھی Tor براؤزر کے ذریعے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرسکتے تھے، لیکن اس مخصوص اورنئے ورژن میں سیکیورٹی کے لیے تین اضافی لیئرزدی گئی ہیں۔مفیٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کے مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم Tor ورژن کے لیے 2014 سے کام کر رہا تھا۔ جب کہ فیس بک نے بھی دوسال قبل اعلان کیا تھا کہ Tor براؤزر کے ذریعے ماہانہ دس لاکھ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں۔Tor Onion براؤزر کیا ہے ؟Tor جسے عموما اونیئن راؤٹنگ پراجیکٹ بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا اوپن سورس پرائیویسی نیٹ ورک ہے جو استعمال کنددہ کو گم نام رہتے ہوئے براؤزنگ کی سہولت فراہم کرتاہے۔ورلڈ وائیڈ ٹورکمپیوٹرنیٹ ورک محفوظ اورانکرپٹڈ پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے استعمال کنندہ کی آن لائن پرائیویسی کا تحفظ یقنی بناتا ہے۔ Adsence Ads 300X250