ٹیم سلیکشن میں انصاف کریں،معین خان کا بابر اعظم کو مشورہ

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کا خیال ہے کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کا انتخاب کرتے وقت انصاف کرنا چاہیے اور اپنے دوستوں کی طرفداری نہیں کرنی چاہیے۔

معین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپتانی میں آپ کے پاس وژن ہونا ضروری ہے، میں بابر کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی ٹیم سلیکشن میں انصاف کریں اور اپنے دوستوں کی طرفداری نہ کریں۔معین خان نے کہا کہ انہیں سلیکشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور اپنے فیصلے سے سلیکٹرز کو آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے پاکستانی کپتان کی یہ کہتے ہوئے بھی تعریف کی کہ ان کے پاس دنیا کا بہترین کھلاڑی بننے کے تمام اجزاء موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اپنی اچھی فارم کو برقرار رکھتا ہے تو وہ دنیا کا بہترین کھلاڑی بن جائے گا، وہ پاکستان میں تمام ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محمد رضوان کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق کپتان نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے لیے شاندار رہے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

9 + three =

Back to top button