ٹینس اسٹار رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسپین کے ٹینس اسٹارر رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا  کہ ابوظہبی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔رافیل نڈال نے لکھا کہ  میں کچھ ناخوشگوار لمحات سے گزر رہا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں آہستہ آہستہ بہتر ہوجاؤں گا۔  میں اب گھر میں مقیم ہوں اور ان لوگوں کو آگاہ کر دیا ہے جو اس دوران مجھ سے رابطے میں تھے۔35 سالہ ٹینس اسٹار نے مزید لکھا کہ  اس  صورتحال کے نتیجے میں مجھے اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچنا ہوگا اور میں اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اپنے مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں کسی بھی فیصلے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔واضح رہے کہ اسپین سے تعلق رکھنے والے  سابق عالمی نمبر ایک نڈال کو رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلین اوپن سے قبل اے ٹی پی ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے میلبورن جانا تھا۔20 عالمی اعزازات جیتنے والے ٹینس اسٹار  پچھلے چھ ماہ سے پاؤں کی چوٹ کے  سبب مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ  گزشتہ گرینڈ سلیم ایونٹس ومبلڈن اور یو ایس اوپن  میں  بھی شرکت نہیں کرسکے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button