ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ایرن فنچ اور میتھیو ویڈ کو فائنل سے قبل کس پریشانی کا سامنا تھا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی  چیمپئین ٹیم آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ اور سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے وطن واپس پہنچ کر ایونٹ کے دوران درپیش فٹنس مسائل سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ٹرافی جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پریس کانفرنس کی جس میں ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ نے فٹنس مسائل سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے بتایا کہ وہ فائنل مس کرنے کے بالکل قریب تھے، تاہم انہوں نے فائنل سائیڈ اسٹرین کی گریڈ ٹو تکلیف کے ساتھ کھیلا ۔میتھیو ویڈ کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل مجھے اس قدر تکلیف تھی کہ وارم اپ کے دوران ہٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا،فائنل کی رات پریشانی میں گزاری کہ شاید نہ کھیل سکوں۔میتھیو ویڈنے کہا کہ  میں پریشان تھا کہ اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کی اور مجھے ہٹنگ کرنا پڑی تو کیا ہوگا۔میتھیو ویڈ کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے گلین میکسویل نے بتایا کہ میتھیو  ویڈ نے وارم اپ کے دوران انجری چھپانے کی ناکام کوشش کی،مگر ہم سب کو وارم اپ کے دوران میتھیو ویڈ کو دیکھ کر انجری کا علم ہو گیا تھا۔دوسری جانب  آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرن فنچ نے بھی پریس کانفرنس میں ایونٹ کے دوران اپنے گھٹنے کی تکلیف کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا، میچ کے بعد کھلاڑی مجھے اسپرے کیا کرتے تھے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

nineteen − 13 =

Back to top button