ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت کی پہلی فتح افغانستان کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  210 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لئے 211 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 74 اور کے ایل راہول نے 69 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔افغانستان کی جانب سے کریم جنت 42 رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان محمد نبی 35،رحمان اللہ گرباز19 اور گلبدین نائب نے 18 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3،رویچندرن ایشون2 جبکہ بمراہ اور رویندر جدیجہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔روہت شرما کو 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button