ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 پر ایک نظر،کئی ریکارڈز ٹوٹے اور بنے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں سب سے زیادہ 303 رنز بنانے کا اعزاز پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو حاصل ہوا لیکن فاتح آسٹریلوی ٹیم کے ڈیوڈ وارنرکوپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جنہوں نے289 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے281رنز اسکور کئے تھے،نیوزی لینڈ کے کپتان  کین ولیمسن کئی ریکاڈز کے باجود ٹیم کو چیمپئن نہ بناسکے۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں پہلے بھی بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا محسوس کر رہا تھا، میں ہمیشہ ہی پرجوش رہتا ہوں اور چاہتا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھاؤں۔فائنل میں77رنز بناکر بہترین پلیئر قرار پانے والے مچل مارش نے کہا کہ میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہے، یہ بطور گروپ بہترین چھ ہفتے تھے،ہم ورلڈ چیمپئین ہیں۔مچل مارش نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں کوچنگ اسٹاف میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ اس ٹورنامنٹ کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے اور میں نے خوشی خوشی قبول کیا۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ میرے لئے ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے جس نے پہلی بار ہمیں یہ ورلڈ کپ جتوایا۔تمام کھلاڑی لڑے اور جیت کو یقینی بنایا ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے جنہوں نے بڑے اسکور کے باوجود میچ کو یکطرفہ کردیا۔خیال رہے کہ ایونٹ میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ نےسب سے زیادہ9کیچ لئے۔انگلینڈ کے جوز بٹلر نے سب سے زیادہ13 چھکے مارے۔ ایک اننگز میں سب  سے زیادہ 7 چھکے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین  مارٹن گپٹل نے مارے جبکہ  سب سے بڑی شراکت152رنز کی بھارت کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان کی تھی۔بابر اعظم  نے 4 نصف سنچریاں بنائیں، تورنامنٹ کی واحد سنچری انگلینڈ کے  بٹلر نے بنائی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کے فائنل میں ذاتی حیثیت میں کئی سنگ میل عبور کیے، تاہم ان کے کارنامے ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔آسٹریلیا کے مچل مارش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کی تیز ترین نصف  سینچری بنائی،انہوں نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 31 گیندوں پر نصف سینچری بنائی۔اسی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 32 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔اسی ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کئی ریکارڈز بنائے۔بابر اعظم کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا،انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 303 رنز بنائے۔بابر اعظم نے کم اننگز میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2500 رنز بنانے کا اعزاز بھی اسی ٹورنامنٹ میں حاصل کیا انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم نے بطور کپتان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔محمد رضوان بھی اسی ٹورنامنٹ میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی اوپننگ شراکت داری قائم کرنے کااعزاز بھی بابر اعظم اور رضوان کے پاس ہے،جنہوں بے بھارت کے خلاف 153 رنز شراکت قائم کی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

four × 2 =

Back to top button