ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رينکنگ ميں بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ پوزيشنز پر برقرار ہیں، بولرز ميں شاہين شاہ آفریدی دسويں نمبر پر آگئے جس کے بعد وہ تينوں فارميٹ کے ٹاپ ٹين ميں شامل ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی 20 رينکنگ جاری کردی گئی، جس میں بلے بازوں کی کیٹیگری میں قومی کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، جنوبی افريقا کے ايڈن مارکرم دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کيپر بيٹسمين محمد رضوان تيسرے نمبر پر موجود ہيں۔ٹی 20 رینکنگ میں انگلينڈ کے  ڈيوڈ ملان کی چوتھی اور نیوزی لينڈ کے ڈيون کانوے کی پانچويں پوزيشن ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہين شاہ آفريدی کو ٹاپ 10 ميں انٹری مل گئی، پاکستانی پیسر چار درجے ترقی کے بعد دسويں نمبر پر آگئے، تینوں فارمیٹ میں جگہ بنانے والے وہ واحد پاکستانی بولر ہیں۔ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبريز شمسی کی پہلی اور انگلینڈ کے عادل رشيد کی دوسری پوزيشن برقرار ہے، ليگ اسپنر شاداب خان 14ويں اور حارث رؤف 27 ویں نمبر پر موجود ہيں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two × 5 =

Back to top button