ٹی20رینکنگ: بابراعظم کی بادشاہت برقرار

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ڈیوڈ مالان اور ایڈن مارکرم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ میں فائنل کھیلنے والی کیوی ٹیم کے رکن ڈیود کانوے 3 درجہ ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 5ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔نئی ریکنکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ایرون فنچ 3 قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔اسی کے ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی آٹھویں اور جوز بٹلر نویں نمبر پر برقرار رہے، راسی وان ڈر ڈوسین کو ایک درجہ تنزلی کے بعد 10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ بالنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں ہے، وہندرو ہسرنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے جبکہ ایڈم زمپا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح افغان لیگ اسپینر راشد خان کی تنزلی ہوئی ہے وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two + seven =

Back to top button