
زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کی گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے ورلڈ وائلڈ لائف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کی گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہونے سے پاکستان کو آواز اٹھانے کا موقع ملے گا، یہ سب عمران خان کے گرین ویژن کے وجہ سے ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی لڑائی کی وجہ سے ماحول کے کام کو یہاں پر روکا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارک کی اتھارٹی بنا رہے ہیں، نیشنل پارک میں کمرشل ایکٹویٹیز کو روکا جا رہا ہے، اب جو ولچرز ہیں ان کو وہاں سے مصالحے دار چیزیں نہیں ملیں گی۔ یہ خود مختار ہوں گے، اپنے ٹورز کروا سکیں گے اور ان کے پے اسکیلز اپنے ہوں گے۔ Adsence Ads 300X250