
پاکستان اور آسٹريليا کے درميان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ مینجمنٹ نے گرین شرٹس کیلئے 12 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے، شاداب خان انجری کے سبب پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے کا آج سہ پہر 3 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے گرین شرٹس کے 12 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے، متوقع طور پر ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، زاہد محمود، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق شاداب خان انجری کے سبب کینگروز کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہيں کھيليں گے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تياريوں سے مطمئن اور سيريز کیلئے پُراعتماد ہيں، ٹيم ميں نئے چہرے بھی شامل ہيں۔آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، وہ پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان اور آسٹريليا کے درميان گزشتہ 10 سال ميں 12 ون ڈے ميچز کھيلے گئے، جن میں 6 آسٹريليا اور 3 پاکستان کے نام رہے۔