
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس بنی گالہ میں ہوگا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل سمیت اہم معاملات پر مشاورت ہوگی۔سی ای سی پارلیمانی بورڈ کےلیے ناموں کی منظوری دے گی اورپنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغورہوگا۔عمران خان اجلاس کے بعد ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہونگے جہاں ان کی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات اور پنجاب کے سیاسی عمل پر مشاورت ہوگی۔