
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کاخواہاں ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل چین کیلئے روانہ ہورہا ہوں، کل چین میں بہت سے ممالک کےوزرائےخارجہ سےملاقات ہوگی جبکہ سینٹرل ایشیا کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران سمیت کئی وزرائےخارجہ سے ملاقات متوقع ہے ، ملاقاتوں میں خطےکے امور، امن واستحکام پر بات ہوگی جبکہ خطے کے معاشی تحفظ، روابط اور افغانستان کے معاملات پر بھی بات ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کاخواہاں ہے، پاکستان کیساتھ سب ممالک کے اچھے تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ستمبر2021کو افغانستان سے متعلق اجلاس کو سب نے دیکھا، حالیہ اوآئی سی اجلاس بھی دیکھ لیں کتنے ممالک نے شرکت کی۔ یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کرسکے تو سعودی اتحاد تائید کریگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کریں، ہم نےسمجھایا روس کے دورے کی نوعیت دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دورہ روس پر بڑے ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہارکیا گیا تھا۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کواقتدارمیں لانا یا اتارنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے، جمہوریت میں تو ہے ہی یہی کہ عوام فیصلہ کرینگے کون اقتدار میں آئیگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے پیسےکا بےدریغ استعمال ہو رہا ہے، پیسےکا اس قسم کا بےدریغ استعمال ہمارے مستقبل اور جمہوریت کیلئے اچھا نہیں۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ رقم کے ذریعےکسی بھی حکومت کو پلٹ دیں ملک کے لیے درست نہیں، پیسےکے ذریعےحکومت کو گرا دینےکی روایت خطرناک ثابت ہوگی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےدوستوں کو کہا ق لیگ نےہماراساتھ دینےکافیصلہ کیا، ایم کیوایم کے دوستوں نےق لیگ کےفیصلے پر خوشی کااظہارکیا۔ ہم سمجھتے ہیں ق لیگ کے فیصلے سے ایم کیوایم کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ Adsence Ads 300X250