پاکستان ریلوے نے جدید طرز کے ٹرمینل سے پہلی آزمائشی ٹرین چلا دی

پاکستان ریلوے نے جدید طرز کے ٹرمینل ایس اے پی ٹی سے پہلی آزمائشی ٹرین چلا دی ہے۔

پاکستان ریلوے  نے آزمائشی بنیادوں پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سے پہلی آزمائشی کنٹینر ٹرین چلائی ہے ، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے جناب وقار احمد شاہد، ڈپٹی ڈی ایس شاہد حسین سموں اور ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر شوکت شیخ بھی موجود تھے۔آزمائشی بنیادوں پر کچھ مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی صاحب اس ٹرمینل سے با ضابطہ طور پر فریٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ایس اے پی ٹی جدید طرز کا پہلا ٹرمینل ہے جس سے روزانہ 4 کنٹینر ٹرینیں جلائی جا سکتی ہیں ، بیرون ملک تجارت کے لئے اس ٹرمینل پر کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ، اس ٹرمینل سے ٹرین آپریشن سے پاکستان ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایس اے پی ٹی ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک نہیں تھا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button