پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ایک جنون اور جذبہ ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ایک جنون اور جذبہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جس کام سے منع فرمایا ہم نے وہی کیا، ہم تفرقہ بازی میں پڑگئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اس وقت دجالی نظام کے تابع ہیں۔ ہماری عدالتیں، معیشت سب یہودی نظام کے نرغے میں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا دجالی نظام کے تابع ہوچکی جبکہ آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کا کرپٹ اشرافیہ دجالی نظام کا حصہ ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دجالی نظام نے کہا ویکسین لگانا ہے ہم نے کہا نہیں لگانا۔ دوسری شرط لگائی گئی کہ ویکسین کے بغیر سفر نہیں کرسکتے، مجبوراً ہمیں بھی ویکسین لگانی پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا ہے ہم انکے ساتھ نہیں آپس میں لڑیں، دجالی نظام کبھی نہیں چاہے گا کہ مذہبی آدمی کہیں اقتدار میں آجائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا کے دجالی نظام کا سربراہ امریکہ ہے۔ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ایک جنون اور جذبہ ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم سب محمد مصطفٰی کے غلام ہیں،عاشقان مصطفٰی اور غلامان مصطفٰی اگر مل جائیں تو ملک میں نظام مصطفیٰ قائم ہوگا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو سازش کررہی ہے ہم سب اسے باخبر ہیں، جماعت اسلامی ہر وقت ہر لمحہ علماء مشائخ کی خدمت کیلئے تیار ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button