پاکستان میں اچانک اڑتی ہوئی یہ چیز دیکھی گئی، آخر یہ کیا ہے؟ شہری پریشان

گزشتہ دنوں پاکستان میں کچھ عجیب و غریب چیز آسمان پر نظر آئی، جسے دیکھ کر کسی نے خلائی جہاز اور کسی نے زمین کی طرف آتا ہوا کوئی سیارہ سمجھا، تاہم یہ غیر معمولی چیز کیا تھی، حقیقت سامنے آگئی۔

دراصل امریکی خلائی کمپنی “سپیس ایکس” کے نئے پروجیکٹ “اسٹار لنک” کے تحت 60 سیٹیلائٹس، ایک ساتھ خلا میں بھیجی گئی ہیں۔

اسٹار لنک کے نام سے شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کا مطلب سیٹلائٹس کی مدد سے زمین پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت دینا ہے۔

جبکہ ان سیٹلائٹس کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب سپیس ایکس کمپنی کے مطابق اس پروگرام کے تحت 1200 سیٹلائٹس خلا میں بھیجی جائیں گی۔ تاکہ زمین کے گرد سیٹلائٹس کا جال بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button