پاکستان میں کورونا سے آج 7 اموات، 445 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں آج مزید 445 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1279063 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 445 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ سندھ میں 206،  بلوچستان میں 2 ، گلگت بلتستان میں 1، آزاد کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 23، خیبرپختونخوا میں 75 جبکہ پنجاب میں 94 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 472715 ، بلوچستان میں 32427 ، خیبرپختونخوا میں 179421 ، اسلام آباد میں 107406 ، گلگت بلتستان میں 10405 ، پنجاب میں 442162 اور آزاد کشمیر میں 34527 مریض موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28643 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا  میں کورونا سے 3جبکہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس سے2،2افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28643 ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7611، بلوچستان میں 358، خیبرپختونخوا میں 5812 ، آزاد کشمیر میں 741 ،اسلام آباد میں 949 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12986 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 + 18 =

Back to top button