پاکستان میں کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 661 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 800 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 661 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.29  فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 171 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے پر حکومت کی جانب سے ٹیسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

COVID-19 Statistics 31 July 2022

Total Tests in Last 24 Hours: 20,080

Positive Cases: 661

Positivity %: 3.29%

Deaths: 01

Patients on Critical Care: 171

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan)

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eighteen − 16 =

Back to top button