پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر غیر قانونی قرار دیکر مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے اور انھیں وہاں سے بے دخل کرنے کے مشن پر مسلسل عمل پیرا ہے۔بھارتی وزیر اعظم کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آگیا جس میں  پاکستان نے اتوار کو بھارتی وزیر اعظم کے دورے کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں معمول کے حالات دیکھانے کی ایک اور چال کے طور پر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  5 اگست 2019 کے بعد بین الاقوامی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی ایسی بہت سی مایوس کن کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس دورے سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے بھاری حفاظتی احاطہ میں جموں کے اپنے مختصر دورے پر کے دوران کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر عوام نے ہندوستان کی شرارتوں اور غیر قانونی پالیسیوں کو مسترد کرنے کے اظہار کے طور پر ’یوم سیاہ‘ منایا جب کہ  پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پرریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ اور کوار کی تعمیرکے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے ہی ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر کے لیے بنائے گئے ڈیزائن اعتراض اٹھا چکا ہے ، بھارت نے کوار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کے لیے اب تک پاکستان کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے دو طرفہ معاہدے کی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کرے جو سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک کےلیے نقصان دہ ہو ، بی جے پی، آر ایس ایس کی حکومت جو کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے اور انھیں وہاں سے بے دخل کرنے کے مشن پر مسلسل عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا خود کو ترقی کے چیمپئن کے طور پر دنیا کے سامنے خودپیش کرنا ایک مذاق ہے ، پاکستان کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کے جابرانہ قبضے کے خلاف بغیر کسی خوف کے پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا ہے۔واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا ہے، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلو میٹر دور ہوا۔ مزید پڑھیں1 hour agoجن ارکان نے ضمیر فروشی کی وہ سب نااہل ہوں گے،شاہ محمودقریشی

شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ جن ارکان نے ضمیر فروشی کی…

2 hours agoاس وقت موسم امپورٹڈ حکومت کی کرپشن سے ابر آلود ہے،زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا ہے کہ اس وقت موسم امپورٹڈحکومت کی کرپشن…

2 hours agoپیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی…

2 hours agoشہباز شریف حکومت بھی پی ٹی آئی کی ڈگر پر چل نکلی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت…

2 hours agoبی آر ٹی تبدیلی سرکار کا میگا کرپشن کا منصوبہ ہے، ایمل ولی

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی تبدیلی سرکار…

3 hours agoآئی ایم ایف پاکستان کے قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند، سبسڈیز واپس لینے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ شرائط پوری کرنے کا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three + thirteen =

Back to top button